غیبت کرنا ، جھوٹ بولنا ، گالی دینا، لڑائی جھگڑا کرنا روزے کی حالت میں بدرجہ اولی نا جائز ہیں۔
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ( روزہ رکھ کر ) جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا ترک نہ کرے تو اللہ تعالی کو اس بات کی کوئی حاجت نہیں کہ وہ کھانا پینا چھوڑ دے ۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " روزہ ڈھال ہے ۔ لہذا جب کوئی روزہ رکھے تو فحش باتیں نہ کرے ۔ بیہودہ پن نہ دکھائے اگر کوئی دوسرا شخص روزہ دار سے گالی گلوچ کرے یا جھگڑے تو روزہ دار کہ دے (بھائی) میں روزے سے ہوں ۔ ( تمہاری باتوں کا جواب نہیں دوں گا۔) اسے بخاری نے روایت کیا ہے ۔
جو روزہ دار اپنی شہوت پر قابو نہ رکھتا ہو اس کے لئے بیوی سے بغلگیر ہونا یا بوسہ لینا جائز نہیں ۔
روزے کی حالت میں کلی کرتے وقت ناک میں اس طرح پانی ڈالنا جائز نہیں کہ حلق تک پہنچنے کا خدشہ ہو ۔